روبوٹ ویکیوم کلینرز "2017"
یہ روبوٹ ویکیوم کلینرز دیگر ویکیوم کلینرز کی طرح فرش,کارپیٹ اور مختلف چیزوں سے دھول مٹی صاف کرنے کے کام آتا ہے. ویکیوم کلینرز 1860 میں ایجاد ہوئے. پہلے بہت بھاری بھرکم اور بڑے ویکیوم کلینرز ہوتے تھے لیکن اب 2017 میں جدید آٹومیٹک روبوٹ ویکیوم کلینرز آگئے ہیں. جنکی مدد سے صفائی کرنا اب اور بھی آسان ہو گیا ہے . آج کے مصروف دور میں کسی کے پاس زیادہ وقت . نہیں اور ہم سب ہر کام جلدی جلدی کرنا چاہتے ہیں یہ روبوٹ ویکیوم کلینرز آجکل کی مصروف زندگی کو مد نظر رکھتے ہوئےصفائ ستھرائ کیلئے بنائے گئے ہیں.
ان روبوٹ ویکیوم کلینرز کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں وائ فائ کی سہولت موجود ہے.جسکی مدد سے اس روبوٹ ویکیوم کلینر کو اپنی اسمارٹ فون ایپلیکیشن سے کنیکٹ کر کے اسے کہیں سے بھی باآسانی کنٹرول کر کے صفائ کروائ جاسکتی ہے. یہ روبوٹ ویکیوم کلینرز دکھنے میں چھوٹے, خوبصورت اور دلکش ہوتے ہیں اور ان پاور روبوٹز کے ذریعے دھول اور گندگی کو باآسانی الگ کیا جاسکتا ہے.
روبوٹ ویکیوم کلینرز کی مشہور کمپنیز سیمسنگ, آئ- روبوٹ, ایل جی, ویٹو, ڈائسن اور یوفی ہیں
سیمسنگ کے جدید روبوٹز کی خاصیت یہ ہے کہ اسے باآسانی اسمارٹفون کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکتا ہے کیونکہ اس میں وائیرلیس کنیکٹیویٹی کی سہولت موجود ہوتی ہے.اس میں سیمسنگ کے پرانے ماڈلز کی بنسبت کونے کھدڑوں سے کچرا نکالنے کی بہتر صلاحیت موجود ہے. اسکی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ اسکے فلٹرز کو دوبارہ دھویا جاسکتا ہے.اور اسکے جدید برشس اور بہترین پاور کنٹرول بہتر انداز میں صفائ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں.ان میں کچرا کھینچنے کی خاص پاور ہوتی ہے اسکے علاوہ اسکے پہیئے لمبے اور آرامدہ ہوتے ہیں جسکی وجہ سے اسے باآسانی کہیں بھی لےجایا جاسکتا ہے. سیمسنگ کے ئے روبوٹ ویکیوم کے موٹر کی دس سال کی وارنٹی دی گئ ہے. اسکے علاوہ سیمسنگ کے نئے پاوربوٹ ویکیوم کی خاص بات یہ ہے کہ یہ اسمیں فٹ کیمرے کی مدد سے گھر کا نقشہ دیکھ کر اُسے صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے. اور اس نقشے میں پوائنٹ کی ہوئ جگہوں کو بھی صاف کرتا ہے.
اسکے علاوہ روبوٹ ویکیوم کلینر کی ایک اور
مشہور کمپنی آئ روبوٹ کی خاصیت یہ ہے کہ یہ ہر طرح کی زمین پر صفائ کرسکتا ہے. یہ نہایت ایڈجسٹیبل ہے اور اسکی صفائ بہت بہترین ہے یہ زمین کو شیشے کی طرح چمکا دیتا ہے. اس میں تین مرحلہ صفائ کا نظام ہے جسکی مدد سے بال, دھول اور کچرے کے بڑے ٹکڑے علیحدہ ہوجاتے ہیں اسکے علاوہ اس میں ایک خاص برش بھی ہوتا ہے جو باآسانی کونے کھدڑوں کی صفائ کرسکتا ہے. اور کارپیٹ پر صفائ کرتے وقت اسکی کچرا کھینچنے کی طاقت مزید بڑھ جاتی ہے . اس آئ روبوٹ ویکیوم کلینر کو صرف دو گھنٹے چارج کر کے پورا دن استعمال کیا جا سکتا یےاس میں بھی وائ فائ کی سہولت موجود ہے. اور اسکی جدید ٹیکنالوجی کی بنا پر (نیویگیشن) یعنی سمت شناسی کی مدد سے کہیں سے بھی اسمارٹفون کے ذریعے پورے گھر کی صفائ کی جاسکتی ہے اور مشکل سے مشکل داغ کو باآسانی صاف کیا جاسکتا ہے.
ان دو مشہور کمپنیز کے علاوہ روبوٹ ویکیوم کلینرز کی اور بھی کمپنیز موجود ییں اور انکی .خصوصیات بھی ان سے ملتی جلتی ہی ہیں


