Thursday, 30 November 2017

"Latest Toaster models 2017"


جدید ٹوسٹرز "2017"

مختلف چیزوں کی طرح کچن اپلائنسز میں بھی دن بدن جدت آتی جارہی ہے مارکیٹ میں ہر سال نئ ٹیکنالوجیز اور نئ چیزیں متعارف ہورہی ہیں جن میں سے ایک ٹوسٹرز بھی ہیں۔ یوں توالیکٹرک ٹوسٹر 1893 میں اسکاٹ لینڈ میں ایجاد ہوا لیکن آج 2017 میں اسکے جدید سے جدید ماڈلز آگئے ہیں۔ جو کہ دیکھنے میں بھی بہت خوبصورت اور مختلف لگتے ہیں لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں اور آپکے کچن کی شان بڑھاتے ہیں اور ساتھ ہی پچھلے ماڈلز کے مقابلے میں  اس میں زیادہ فنکشنس بھی ہوتے ہیں۔
یہ جدید ٹوسٹرز بریڈ ٹوسٹ کرنے کے ساتھ مفنس،  پیسٹریز،سینڈویچز، کرونٹس(فرینچ پیسٹری) اور دیگر کھانے کی اشیاء بنانے کے کام آتا ہے اور ٹوسٹر کے کچھ جدید ماڈلز ایسے بھی ہیں جو کہ ٹوسٹر میں اوون کے فنکشنس بھی فراہم کر رہے ہیں۔

مختلف برانڈز کے ٹوسٹرز مختلف شکلوں اور رنگوں کے ہوتے ہیں اور مختلف خاصیت رکھتے ہیں۔  کچھ ٹوسٹرز صرف دو ڈبل روٹی کیلئے ہوتے ہیں تو کچھ چار کیلئے۔
2017 
کے کچھ جدید ٹوسٹرز کے برانڈز یہ ہیں۔


:پنگیا درتھ ویدر ٹوسٹر*

یہ کارٹون یا فائیر فائیٹر کی شکل کا لگتا ہے۔ یہ ٹوسٹر اپنی ظاہری شکل کی طرح مضبوط بھی ہے اور اس میں بھی مفنس اور پیسٹریز وغیرہ بنائے جاسکتے ہیں لیکن اس ٹوسٹر میں وقت کا خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے ورنہ ٹوسٹ جل بھی سکتے ہیں۔ 

:الیسی اسٹیفینو گیو ویننونی ٹوسٹر*
اس میں ری ہیٹنگ،  ڈی فروسٹنگ، بن وارمنگ جیسے ایڈوانس فنکشنس بھی موجود ہیں۔ اوراسکی خاص ٹیکنالوجی کی وجہ سے ٹوسٹ جلنے کا خطرہ نہیں ہوتا اسکے فنکشنس بے حد آسان اور جدید ہیں اور یہ اسٹیل کا بنا ہوا ہے

:ٹوسٹرKMT2203 CA کچن ایڈ *
 اس ٹوسٹر کی خاصیت یہ ہے کہ یہ ٹوسٹ کو تین منٹ سے زیادہ دیر تک گرم رکھتا ہے اور یہ بہت خوبصورت ہے
:اسمیگ -2-سلائس ٹوسٹر*
اسکی خاصیت یہ ہے کہ اس میں تین پری سیٹ پروگرام پری سیٹ, ری ہیٹ اور ڈی فروسٹ موجود ہیں اسکے علاوہ اسمیں بڑے سلاٹس ہوتے  ہیں اور اس میں ٹوسٹنگ کے چھ لیول ہیں یعنی جس طرح کا ٹوسٹ چاہئے اُس لیول پر نکال لیں چاہے زیادہ برائون یا کم برائون 
:سلائس ٹوسٹر TSF02BLUS4-اسمیگ* 
اس میں اسمیگ کے پچھلے ٹوسٹر والی تمام خصوصیات موجود ہیں اسکے علاوہ یہ بڑے سائز کے بریڈ کیلئے بھی مناسب ہے اور یہ چار سلائس والا ٹوسٹر ہے
:ڈویلٹ-2- سلائس ٹوسٹر*
اسکی خاصیت یہ ہے کہ اسکی گرپ بہت مضبوط ہے اور یہ سینڈویچز کیلئے بہت اچھے ہیں 
:کیوزین آرٹ-4- سلائس اسٹینلیس اسٹیل ٹوسٹر*
اسکی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ یہ ڈبل روٹی کو جلنے نہیں دیتا اس میں بلیو ایل سی ڈی کائونٹ ڈائون ٹائم بار ہے اس لائٹ کی وجہ سے ٹوسٹ تیار  ہونے سے پہلےہی الارم دےدیتا ہے اور اس میں ٹوسٹ دوبارہ گرم کیا جاسکتا ہے
KRUPSKH734D*
:بریکفاسٹ سیٹ4 -سلاٹ ٹوسٹر 
اسکے خاص سسٹم کی وجہ سے اس میں بریڈ نکالتے وقت ہاتھ جلنے کا خطرہ نہیں ہوتا اور یہ بڑے سائز کے بریڈ کیلئے بہت بہترین ہے
2017
کے یہ تمام ٹوسٹرز انتہائ جدید اور خوبصورت ہیں اور ان تمام ٹوسٹرز کے فنکشنس کافی حد تک ایک دوسرے سے ملتے ہیں لیکن یہ سب ہی خوبصورتی اور کارکردگی میں اپنی مثال آپ ہیں



No comments:

Post a Comment