سلو کوکر"2017"
سلو کوکر 2017 کا ایک اور نیا اپلائنز ہے جو کہ تمام مصروف خواتین کیلئے ایک قیمتی تحفہ ہے. خصوصاً ورکنگ وومین یا اُن خواتین کیلئے جنکے پاس پورا دن کچن میں کھڑے ہو کر کام کرنے کیلئے وقت نہیں ہوتا یا جو خواتین اپنا پورا دن کچن میں ضایع نہیں کرنا چاہتیں اُنکے لئے یہ سلو کوکر ایک کارآمد تحفہ ہے جسکی مدد سے وہ وقت پر باآسانی پورے گھر کیلئےکھانا تیار کرسکتی ہیں
اس سلو کوکر میں11 طرح کی مختلف سیٹنگز موجود ہیں جسکی وجہ سے کھانا پکانا بےحد آسان ہے اسکی خاصیت یہ ہے کہ اس میں کھانا آہستہ آہستہ پکتا ہے یہ کھانے کو آہستہ آہستہ اُبالتا اور پھر پکاتا ہےجسکی وجہ سے اسکا ذائقہ خراب نہیں ہوتا. اگر آپ اس سلو کوکر میں کھانا چڑھا کر پورا دن گھر سے باہر بھی رہینگے تب بھی اسکی خاص ٹیکنالوجی کی وجہ سے آپکا کھانا نہیں جلے گا. اس سلو کوکر میں گوشت کا سالن وغیرہ غرض کہ ہر طریقے کے کھانے پکائے جا سکتے ہیں. اس کوکر کی خاص بات یہ ہے کہ اسکی سیٹنگس کو تبدیل کر کے اسے بیک وقت سلو کوکر, پریشر کوکر, رائس کوکر, اسٹیمر, ساٹے پین وغیرہ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے. اس ایک کوکر کی وجہ سے آپکو کچن میں بہت زیادہ برتن رکھنے کی ضرورت نہیں یہ آپکے مختلف کاموں میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے. ویسے تو اس سلو کوکر میں بہت سارے فنکشنس موجود ہیں لیکن اسے صرف سلو کوکر کے طور پر استعمال کرنا زیادہ آسان ہے کیونکہ اسکی سیٹنگز میں کچھ ایسے خاص فنکشنس موجود ہیں جسکی مدد سے کھانا پکانے کی شروعات میں تاخیر کی جاسکتی ہے . اور اسکے خاص فنکشن کے باعث ہی کھانا پکنے کے بعد بھی گرم رہتا یے.
اس کوکر کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ کچھ کمپنیز سلو کوکر میں وائ فائ کنیکٹیویٹی کی سہولت بھی فراہم کرتی ہیں جسکی وجہ سے اسمارٹ فون ایپلیکیشن کے ذریعے اسکے کوکنگ ٹائم اور حرارت کو جلدی اور باآسانی ڈھکن ہٹائے بغیر ایڈجسٹ کیا جاسکتا ہے. اسکے علاوہ کچن میں موجود ہوئے بغیر اسکے بٹن کو آن آف کیا جا سکتا ہے یہاں تک کہ کھانے کی پوزیشن بھی چیک کی جا سکتی ہے.
یہ کوکر نان اسٹک کا بنا ہوتا ہے جسکی وجہ سے اسے باآسانی دھویا جا سکتا ہے. اس کوکر میں تین خاص طرح کے فنکشن موجود ہیں جسکی مدد سے سبزیوں, گوشت اور سلو کوکر کی دیگر خاص اور اعلیٰ ریسیپیز کو بھی بہترین طور پر پکایا جا سکتا ہے یہ گوشت پکانے کیلئے بھی بہترین ہے.
اس کوکر میں ایک ایل سی ڈی ڈسپلے اسکرین ہوتی ہے جس میں باآسانی ٹائم اور ٹیمپریچر دیکھا جاسکتا ہے اسکے علاوہ جب بھی کوکر کا پریشر بڑھانے یا کم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے یا بھاپ نکلنا ہوتا ہے یا کھانا پک چکا ہوتا ہے تب یہ اسکرین الرٹ کردیتی ہے.
اسکی چند اور خاصیت یہ ہے کہ اسکا ڈھکن مضبوطی سے بند ہوجاتا ہے جسکی وجہ سے سالن کا پانی کوکر سے باہر نہیں آتا. اسکے علاوہ اسکے سائیڈ ہینڈلز بہت آرامدہ ہوتے ہیں جسکی وجہ سے اسے باآسانی کہیں باہر بھی لے جایا جا سکتا ہے. .غرض کہ یہ سلو کوکر کچن کیلئے ایک بہترین چیز ہے




No comments:
Post a Comment